تازہ خبریں
- Details
- Created: Thursday, 13 February 2014 03:48
مولانا عبداللہ قاسمی بھٹکلی کی قیادت میں
ایک وفد نے دارالعلوم وقف دیوبند کا دورہ کیا، دیوبند 9 فروری
آج مولانا عبداللہ قاسمی بھٹکلی کی قیادت میں ایک وفد نے دارالعلوم وقف دیوبند کا دورہ کیا، اس وفد نے دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی سے خصوصی گفتگو کرکے دارالعلوم وقف دیوبند کی تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا اور حال ہی میں دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانس برگ میں دئیے گئے عظیم الشان اور گراں قدر ایوارڈ ’’جائزۃ الامام قاسم النانوتوی‘‘ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب کی ہمہ جہت دینی، تعلیمی و ملی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ساری دنیامیں پھیلی ہوئی قاسمی برادری کے لئے باعثِ افتخار ہے۔ مولانا نے دارالعلوم وقف دیوبند کے تحقیقی شعبہ حجۃ الاسلام اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اکیڈمی سے جاری ہونے والا ششماہی عربی مجلۂ محکّمہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور دارالعلوم وقف دیوبند کے نوجوان استاذ مولانا محمد شکیب قاسمی کی تحقیقی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اکیڈمی کی تحقیقی کارکردگی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وقت میں حجۃ الاسلام اکیڈمی نے بڑی برق رفتاری سے جو ترقیاتی مراحل طے کئے ہیں وہ خوش آئند اور حیرت انگیز ہیں، جس کے لئے حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور عربی مجلہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کے مدیر مولانا محمد شکیب قاسمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر مولانا غلام نبی قاسمی، مولانا عبداللہ ابن القمر، مولانا حسنین ارشد قاسمی، مولانا نظیف احمد قاسمی اور دیگر اراکین جامعہ موجود رہے۔