40 views
شب معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں پڑھائیں؟
(۳)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین:
شب معراج میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں نماز پڑھائی تھیں؟
اورمقتدی کس ترتیب سے کھڑے تھے۔
فقط: والسلام
المستفتی: قاری عزیز الرحمن، مظفرنگر
asked Jan 3 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاء کو بیت المقدس میں دورکعت نماز پڑھائی۔
انبیاء علیہم السلام جب صفیں درست کرچکے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو امامت کے لیے آگے بڑھادیا اور آںحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کے قریب حضرت ابراہیم علیہ السلام کھڑے تھے اور داہنی جانب حضرت اسماعیل علیہ السلام کھڑے تھے اوربائیں جانب حضرت اسحاق علیہ السلام کھڑے تھے پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام پھر تمام انبیاء علیہم السلام کھڑے ہوئے تھے۔(۱)
(۱)  فحانت الصلوٰۃ فأممتہم۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب الإسراء برسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم: ج۱ ، ص:۹۶ ، رقم: ۲۷۸)
ولعل المراد بہا صلوۃ التحیۃ أو یراد بہا صلوٰۃ المعراج۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الفضائل والشمائل: باب في المعراج الأول‘‘: ج۱۰، ص:۵۷۱، رقم: ۵۸۶۶)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص 31

answered Jan 3 by Darul Ifta
...