17 views
ایک مسجد میں اذان دے اور دوسری مسجد میں نماز پڑھائے:
(۱۰۸) سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: اگر ایک شخص ایک مسجد میں اذان دے اور پھر دوسری مسجد میں اس وقت کی نماز پڑھائے، تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ اس کی اقتداء میں پڑھی  گئی نمازوں کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد مظفر،دیوبند
asked Jan 12 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: ایک مسجد میں ایک آدمی اذان پڑھے اور وہی آدمی دوسری مسجد میں اسی وقت کی نماز پڑھاوے تو شرعاً جائز ہے، اس کی اقتداء میں پڑھی گئیں نمازیں بلاکراہت درست ہیں۔(۱)

(۱) کرہ تحریمہا للنھي خروج من لم یصل من سجد قد أذن فیہ إلا لمن ینتظم بہ أمر جماعۃ أخری۔ (ابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب إدراک الفریضۃ‘‘:  مطلب في کراہۃ الخروج من المسجد بعد الأذان، ۲، ص: ۵۰۶، ۵۰۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص236

answered Jan 13 by Darul Ifta
...