20 views
نماز میں ’’ارے اللہ‘‘ منہ سے نکلنے سے نماز کا حکم:
(۳)سوال: نماز میں کسی سبب سے یا ویسے ہی ’’ارے اللہ‘‘ منہ سے بے اختیار نکل جائے، تو وہ نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں اور اگر اختیار سے کہے، تو کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: امیر الدین، گورکھپور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ’’ارے اللہ‘‘ نماز میں کہہ دینا نماز کو فاسد کردے گا، البتہ صرف اللہ اگر منہ سے نکل جائے، تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔(۲)

(۲) والدعاء بما یشبہ کلا منا أفردہ وإن دخل في التکلم لأن الشافعي لا یفسدہا بالدعاء وینبغي أن یتعلق قولہ ’’بما یشبہ کلامنا‘‘ بالتکلم والدعاء إلی قولہ بخلاف التکلم فإنہ یفسد وإن لم یشبہ کلامنا کالمہمل۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص71

answered Jan 21 by Darul Ifta
...