15 views
سجدہ کی حالت میں امام کا انتقال ہوگیا:
(۴)سوال: امام صاحب کا سجدے میں جاکر انتقال ہو گیا، تو اب نماز کیسے ادا کی جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: بشیر الدین، گورکھپور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: یہ نماز فاسد ہوگئی پھر کسی دوسرے کو امام بنا کر نماز ادا کرنی چاہئے۔(۱)

(۱) وکذلک لو مات الإمام استقبل القوم الصلاۃ بإمام آخر لأن عملہ انقطع بموتہ قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إذا مات ابن آدم انقطع عملہ إلا من ثلاث، وہذا لیس من جملتہا، والبناء علی المنقطع غیر ممکن فلہذا استقبلوا۔ (السرخسي، المبسوط، ’’باب الوضوء والغسل‘‘: ج ۱، ص: ۸۹، بیروت، لبنان)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص72

answered Jan 21 by Darul Ifta
...