33 views
ابھری ہوئی قبروں کے سامنے نماز پڑھنا:
(۶۲)سوال: مسجد کے صحن میں قبریں ابھری ہوئی ہیں جو نمازیوں کے سامنے آ جاتی ہیں تو ان کی  نماز جائز ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد افروز عالم، بہار
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: قبر کے سامنے ہوتے ہوئے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے(۱) مذکورہ صورت میں قبر کا نشان مٹا دیا جائے، تو نماز بلا کراہت درست ہو جائے گی۔(۲)

(۱) عن أبي مرثد الغنوي یقول، قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : لا تجلسوا علی القبور، ولا تصلوا إلیہا۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الجنائز، باب في کراھیۃ القعود ……علی القبر‘‘: ص: ۴۶۰، رقم ۳۲۲۹)
(۲) وفي الحاوي : وإن کانت القبور ما وراء المصلی لا یکرہ فإنہ إن کان بینہ وبین القبر مقدار ما لو کان في الصلاۃ ویمر الانسان لا یکرہ فہہنا أیضاً لا یکرہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’ ‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص125

 

answered Jan 22 by Darul Ifta
...