32 views
گندی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا:
(۶۹)سوال: گندی ٹوپی استعمال کرنے سے سنت ادا ہوتی ہے یا نہیں؟ گندی سے مراد سادھووں والا رنگ ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسحاق، مظفر نگر
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سنت تو ٹوپی ہے، رنگ کی اس میں تخصیص نہیں ہے، البتہ جو رنگ دوسری قوموں کا شعار ہو اس کو اپنانا درست نہیں ہے۔(۲)

(۲) ٰیبَنِیْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ (سورۃ الأعراف: ۳۱)
وصلاتہ في ثیاب بذلۃ یلبسہا في بیتہ ومہنۃ أي خدمۃ إن لہ غیرہا، قال في البحر: وفسرہا في شرح الوقایۃ بما یلبسہ في بیتہ ولا یذہب بہ إلی الأکابر، والظاہر أن الکراہۃ تنزیہیۃ۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا‘‘: ج ۲، ص: ۴۰۷، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص130

answered Jan 22 by Darul Ifta
...