32 views
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب کیا بدعات والے عملوں سے ثواب ہوتا ہے.....محمد مجاہد الاسلام رانچی جھارکھنڈ
asked Feb 8 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1831/43-1622

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو عمل بدعت ہووہ گناہ کا باعث ہے، اس سے ثواب کیسے حاصل ہوسکتاہے۔  البتہ اس بدعت کے دوران جو اعمال صالحہ تلاوت و ذکر وغیرہ کیا جائے گا اس کا ثواب حاصل ہوگا، لیکن بدعت کا گناہ اس ثواب سے بڑھ کر ہوگا، اس لئے بدعت کا ترک کرنا ضروری ہے۔  فقہاء کے یہاں یہ قاعدہ مسلم ہے کہ جس چیز کے سنت اور بدعت ہونے میں تردد ہو اس کا ترک اولی ہے۔

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَہٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا

مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِ ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ (بخاری ومسلم)

عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّةِ الْخُلَفَآءِ الرَّاشِدِیْنَ المَہْدِیِّیْن (ترمذی، ج:۲، ص: ۹۲، ابوداؤد، ج۲، ص: ۲۷۹)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 8 by Darul Ifta
...