109 views
ہم   نے مدرسہ کا چندہ کیا جس میں زکوۃ کی رقم بھی شامل تھی۔ راستہ میں پیسہ چوری ہوگیا یا کہیں گرگیا۔ زکوۃ دینے والوں کی زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟ اگر زکوۃ دینے والوں کو ہم نے بتایا کہ آپ کا پیسہ کہیں گرگیا تو یقین نہیں کریں، اور آئندہ چندہ بھی نہیں دیں گے۔ تو کیا میں اپنی طرف سے رقم مدرسہ میں جمع کردوں تو ان کی طرف سے زکوۃ ادا ہوگی؟ اور کیا یہ رقم مدرسہ میں دینا میرے اوپر واجب ہے؟
asked Feb 8 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1297/42-649

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ صورت میں زکوۃ دہندہ کی زکوۃ ادا نہیں ہوگی، صورت واقعہ سے اس کو آگاہ کردیاجائے، تاکہ وہ دوبارہ زکوۃ اداکرے، اگر سفیر مذکور اپنی طرف سے اتنی رقم مدرسہ میں جمع کردے اور زکوۃ دہندہ کو بتادے،  تو زکوۃ ادا ہوجائے گی، تاہم سفیر کی حیثیت امین کی ہے، اور امانت ضائع ہونے کی صورت میں امین پر ضمان لازم نہیں آتا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 8 by Darul Ifta
...