247 views
میں سفر حج پر جانا چاہتی ہوں، میرے  شوہر سعودی میں کام کرتے ہیں، انھوں نے مجھ سے کہا کہ تم  اپنے بھائی کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ  چلی جاو اور میں سعودی ایئرپورٹ پر تم کو ریسیو کرلوں گا۔ تو کیا میرا اس طرح سفر کرنا درست ہے۔ میں صرف جہاز میں چند گھنٹے اکیلی  اپنی سیٹ پر بیٹھ کر سفر کروں گی۔
asked Sep 2, 2018 in احکام سفر by azhad1

1 Answer

Ref. No. 39/1105

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   

سفر شرعی کی مسافت  یعنی 48 میل (78کلومیٹر)  یا اس سے زائد کا سفرکرنا کسی بھی عورت کے لئے  محرم کے بغیر جائز نہیں ۔ حدیث میں ہے: ?لا تسافر امرأة ثلاثة أیام إلا ومعہا محرم أو زوج۔ اس لئے مذکورہ صورت اختیار کرنا درست نہیں ہے۔  جب تک کسی محرم  کے ساتھ  جانے کا انتظام نہ ہوجائے  اس وقت تک عورت پر حج فرض نہیں ۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 2, 2018 by Darul Ifta
...