110 views
السؤال
السلام عليكم ورحمةالله ا
پھر زندگی گزرتی رہی اور عبداللہ  دو ماہ بعد کام کیلئے سعوی چلا جاتا ہے اور چار ماہ گزرنے کے بعد بیوی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے اور چیکپ کراتی ہے تو رپورٹ آتا ہے کہ بیوی حاملہ ہے اور حمل کو چار ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے بیوی اپنے شوہر کو فون کر کے کہتی ہے کہ مجھے نہیں رکھنا ہے حمل گرا دو شوہر کہتا ہے کچھ مت کرو رہنے دو اگر اس بار کچھ کروگی تو تم میرے لیئے ہمیشہ ہمیش کیلیئے حرام ہو جاؤگی
بیوی ڈاکٹر کے جاتی ہے اور شوہر کے منع کرنے کے بعد بھی حمل ضائع کرادیتی ہے
اب صورت مسئلہ کیا ہو گی ایا بیوی حرام ہو گئ یا ازدواجی زندگی بحال رہنے کا کوئی راستہ ہے
فط والسلام
عبداللہ
asked Nov 2, 2018 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

Ref. No. 40/882

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس لفظ سے "ہمیشہ ہمیش کے لئے حرام الخ۔۔۔۔"۔ کیا مراد تھی؟ اگر طلاق مراد تھی تو طلاق واقع ہوئی،ایلاء وغیرہ مراد ہو تو وہ ہے؟ مراد ظاہر کرکے سوال کیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 14, 2018 by Darul Ifta
...