183 views
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین وراہنمایان امت مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟

ضلع پرکاشم اونگول صوبہ آندھراپردیش میں ایک اقامتی نسوان مدرسہ محسنہ کے نام سے  قائم ہے اور ماہ رمضان میں  بہت سارے خواتین اخیر عشرہ کا مسنون اعتکاف کی نیت سے مدرسہ میں آتی  ہیں اور مسنون اعتکاف میں بیٹھتی ہیں کیا از روئے شرع مستورات کا مسنون اعتکاف کی نیت سے گھر سے نکل کر مدرسہ میں اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے ؟
asked Apr 7, 2019 in اعتکاف by Inamulhasan

1 Answer

Ref. No. 40/1045

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورتوں کا اپنے گھروں سے نکل کر دوسری جگہ اعتکاف کرنا درست نہیں ۔ ان کو اپنے گھروں کے اندر ہی اعتکاف کرنا چاہئے؛ ازواج مطہرات کا یہی معمول تھا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 27, 2019 by Darul Ifta
...