178 views
ایک شخص نے اپنی بیوی سے ناراض ہوکر اپنی بیوی کی تصویر پر تین طلاق لکھ کر اپنے واٹس اپ اسٹیٹس پر ڈال دیا تو کیا طلاق ہوگی یا نہیں؟
asked Jul 15, 2019 in طلاق و تفریق by azhad1

1 Answer

Ref. No. 40/1111

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  طلاق جس طرح زبان سے دینے سے واقع ہوجاتی ہے اسی طرح تحریری طور پر دینے سے ھبی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ آجکل جو جدید آلات ہیں ای میل، واٹس اپ، فیس بک، اس کے ذریعہ بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ شوہر نے عورت کو خطاب کرکے دیا ہو، کسی کاغذ پر محض طلاق کا لفظ لکھنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے سوال میں طلاق دینے والے نے عورت کی تصویر پر طلاق کے کیا الفاظ لکھے تھے اس کی وضاحت  کرکے دوبارہ سوال کریں۔ قید بخطابھا لانہ لوقال ان خرجت یقع الطلاق او لا تخرجی الا باذنی فانی حلفت بالطلاق فخرجت لم یقع لترکہ الاضافۃ الیھا (ردالمحتار4/458)۔ ولو کتب علی وجہ الرسالۃ والخطاب کان یکتب یا فلان اذا اتاک کتابی ھذا فانت طالق طلقت بوصول الکتاب (ردالمحتار4/456)۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 24, 2019 by Darul Ifta
...