217 views
ایک غیر مسلم عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر کر مسلمان ہو کر کسی دوسرے مسلمان سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ اس کے پہلے شوہر نے جو کافر ہے اس نے طلاق نہیں دی کہ نکاح ہوگا یا نہیں
asked Mar 11, 2020 in نکاح و شادی by azhad1

1 Answer

Ref. No. 41/1091

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورت مسلمان ہو کر کسی مسلمان سے شادی کرنا چاہتی ہے، اس کے لئے مسلمان ہونے کے بعد تین حیض گزار لے اور پھر نکاح کرے تو نکاح درست ہوجائے گا۔  اسلام لانے کے بعد  تین حیض گزرنے سےخود بخود  نکاح ختم ہوجائے گا۔  

إلا أن ملك النكاح قبل الدخول غير متأكد فينقطع بنفس الإسلام، وبعده متأكد فيتأجل إلى انقضاء ثلاث حيض كما في الطلاق. .( فتح القدیر 3/419)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 19, 2020 by Darul Ifta
...