188 views
ہم 36 میل کا سفر کرتے ہیں اور جلد ازجلد کام ختم کرکے دوسری جگہ 40 میل کا سفر کرتے ہیں، ہمارا ارادہ سفر کی مسافت 48 میل جانے کی نیت نہیں تھی۔  قصر کا کیا مسئلہ ہوگا۔
asked Jun 25, 2020 in احکام سفر by azhad1

1 Answer

Ref. No. 857/41-000

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں چونکہ آپ کا ارادہ مسافت سفر کا نہیں ہے، اس لئے آپ مقیم ہیں، نماز میں اتمام کریں۔ہاں اگر 36 میل سفر کرنے کے بعد 40 میل کا سفر کیا ، اور اب گھر لوٹنا ہے تو چونکہ مسافت سفر پوری ہے ، اسلئے واپسی میں آپ مسافر شمار ہوں گے اور قصر کریں گے۔

(من خرج من عمارة موضع إقامته) (قاصدا) ولو كافرا، ومن طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر، (قوله قاصدا) أشار به مع قوله خرج إلى أنه لو خرج ولم يقصد أو قصد ولم يخرج لا يكون مسافرا ح. (شامی 2/122)

لا يصح القصر إلا إذا نوى السفر، فنية السفر شرط لصحة القصر باتفاق، ولكن يشترط لنية السفر أمران: أحدهما: أن ينوي قطع تلك المسافة بتمامها من أول سفره، فلو خرج هائماً على وجهه لا يدري أين يتوجه لا يقصر، ولو طاف الأرض كلها، لأنه لم يقصد قطع المسافة۔ (الفقہ علی المذاھب الاربعۃ 1/429)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 25, 2020 by Darul Ifta
...