1,775 views
(1) میں نے سنا ہے کہ جب ریح خارج ہو تو جب تک بدبو یا آواز نہ سنی جائے  تب تک وضو نہیں ہوتا، لیکن اگر اتنی دھیرے سے ہوا نکلی کہ ہمیں محسوس ہوگئی مگر آواز یا بدبو نہیں آئی ہو تو کیا وضو رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟  (2) میں نماز کی حالت میں تھا اور مجھے گیس نکلنے والی پریشر آئی، اور میں نے اسے روکنے کی کوشش کی، مگر ہوا یہ کہ روکنے کے باوجود ہوا نکلتے ہوئے مجھے محسوس ہوا، تو کیا میرا وضو رہا یا ٹوٹ گیا؟ (3) کیا ہوا نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے  اگرچہ ایک دم ہلکی سی ہوا خارج ہوئی ہو؟ (4) کتنی فی صد ہوا خارج ہونا شرط ہے کہ جس سے سو فیصد یقین ہوجائے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے؟
asked Jul 22, 2020 in Taharah (Purity) Ablution &Bath by Sharjeel Farooqui

1 Answer

Ref. No. 1043/41-214

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) جب ریاح کے خارج ہونے کا یقین ہوجائے گرچہ اس میں آواز یا بدبو نہ ہو تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ (2) ہوا نکلنے کا یقین ہے تو وضو ٹوٹ گیا گرچہ  بہت تھوڑی سی نکلی ہو۔ (3) پیشاب اور پاخانے کے راستے سے کوئی بھی چیز نکلی تو وضو ٹوٹ جائے گا،حتی کہ اگر کوئی کیڑا وغیرہ نکلا تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔ (4) ایک فی صد بھی اگر ہوا نکلے گی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ اس میں اصل سبیلین سے نکلنے پر وضو کے ٹوٹنے کا مدار ہے۔ اگر سبیلین سے نکلنا پایا گیا تو وضو کا ٹوٹنا بھی پایا جائے گا۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 12, 2020 by Darul Ifta
...