138 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے سلسلے میں
کہ میں نے ایک بکرا لیا اور اس بکرے کے اگلے دست کے قریب تقریباً ایک بالشت بال جلے ہوئے ہیں۔۔
جو کہ اطلاعات کے مطابق اسکے بچپن میں ہی چاول کے گرم پانی سے جل گیا تھا اب فی الحال کوئی زخم نہیں ہے مگر اس جگہ بال نہیں اگے ہیں۔ اور جانور بالکل تندرست اور فربہ ہے۔
تو کیا اس بکرے کی قربانی درست ہوگی۔۔
جواب دے کر ممنون ومشکور ہوں
asked Jul 28, 2020 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Mdfasihashraf

1 Answer

Ref. No. 1053/41-240

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔ ایسے جانور کی  قربانی درست ہے ؛  یہ عیب قربانی سے مانع نہیں ہوگا، کیونکہ اس سے نہ تو اس کے حسن میں بہت زیادہ کمی ہورہی ہے اور نہ ہی اس کی قیمت میں  کوئی کمی ہورہی ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...