192 views
حضرات علمائے کرام وفقہاء عظام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحبہ کا یہ سوال ہے مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ۔

السلام علیکم مفتی صاحب!
میں مہندی لگانے کا ہنر جانتی ہوں اور ما‌شاالله یہ میری امدنی کا ذریعہ بھی ہے۔۔۔ مہندی کے آرڈر کے لیے میں نے ایک پیج بنایا تھا جس میں میں اپنے کسٹمر کے ہاتھوں کی تصاویر ڈالتی تھی ۔ ۔ تا کہ آرڈر کرنے والیاں میری ڈزاین دیکھ کر آرڈر دے سکیں۔ ۔ ۔ مجھے کسی نے کہا کہ میرا اس طرح ہاتھوں کی تصویر لگانا مناسب نہیں ہے کیونکہ بے پردگی ہو رہی اور  پهر فتنہ کا مسلہ بھی تھا جس پر میں نے وه پیج بند کر دیا ۔ ۔ پر اب میں چاه رہی ہوں پھر سے پیج کی شروع کرنا
*میرا سوال صرف یہی ہے کہ اگر میں پھر سے پیج شروع کردوں تو کیا ان سب میں میں کہیں گناه گار تو نہیں ہو نگی نا( پر میرا مقصد صرف اور صرف اپنا کام لوگوں تک پہنچانا ہے)*
asked Jul 30, 2020 in زیب و زینت و حجاب by تنویرالاسلام

1 Answer

Ref. No. 1059/41-242

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔   صرف ہاتھ کی تصویر لینا جائز ہے، ایسا کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ حرام تصویر کے حکم میں نہیں ہے۔ حرام تصویر میں چہرہ اصل ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...