144 views
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
محترم مولانا، ہماری ازدواجی زندگی کو 28 سال ہوچکے ہیں. اولاد کی بھی شادی ہوچکی. لیکن شروع کے چہار پانچ سال کو چھوڑ کر ہماری زندگی میں ہمیشہ آپسی تنازعات رہے جبکہ دونوں طرف دینداری ہے اور منزل کتاب اور قران پاک کی تلاوت اور حفاظتی دعائیں بھی پڑھتے ہیں. اولاد بھی الحمد لله حافظ و عالم ہے. ان تنازعات کی کوئ معقول وجہ سمجھ میں نہیں آتی لیکن شدید قسم کی بدتمیزیاں ہوتی ہیں. ایک دوسرے کے چہرے دیکھنا دل نہیں چاہتا اور آپس کے سلام سے بھی اجتناب کرتے ہیں. اگر دو منٹ ہنس کر بات کریں تو اگلے ہی لمحہ کوئ ایسی بات ہوجاتی ہےجس سے فوری بحث مباحثہ ہوجاتے ہیں اور پھر وہی پرانی بے رخیاں. کیا یہ جادو ہے اور ہے تو کون کرائیگا سمجھ میں نہیں آتا، یا نظر بد ہے جبکہ دعائیں ہم سے زیادہ کم ہی لوگ پڑھتے ہونگے
asked Sep 6, 2020 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1127/42-358

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کسی صاحب نسبت بزرگ سے رابطہ کریں، اور اہل خانہ کو بھی جوڑیں، پھر ان کی ہدایتوں پر عمل کریں ، ان شاء اللہ تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...