255 views
السلام عليكم ۔۔۔
ناف کے نیچے کا بال کاٹنے میں حدود کیا ہے ۔کہاں سے کہاں تک کاٹا جائے گا ۔
asked Oct 5, 2020 in زیب و زینت و حجاب by Anasbabu

1 Answer

Ref. No. 1177/42-432

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔

زیرِ ناف بال ناف کے متصل نیچے سے ہی صاف کرلینے چاہییں۔ جہاں نجاست لگنے کا زیادہ امکان رہتاہے وہاں تک بال کاٹیں اس کے علاوہ رانوں کے بال کاٹنے کی ضرورت نہیں۔پاخانے کے مقام کے بال بھی زیرِ ناف بالوں کی طرح کاٹنا ضروری ہے تاکہ بوقتِ ضرورت صرف  پتھر سے استنجا کرنے کی صورت میں نجاست کی تلویث سے بچاجاسکے۔

"ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة، ولو عالج بالنورة في العانة يجوز، كذا في الغرائب".   (فتاوی ہندیہ 5 / 358)

"والعانة: الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة، ومثلها شعر الدبر، بل هو أولى بالإزالة ؛ لئلايتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر". (رد المحتار علی الدر المختار،2 / 481) 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 8, 2020 by Darul Ifta
...