144 views
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ ہمارے یہاں میت کو جنازہ کے لئے لے جانے کے بعد گھر میں عورتیں اجتماعی دعا کرتی ہیں کیا اس طرح عورتوں کا اجتماعی دعا کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں۔ اگر درست ہے تو اسکی دلیل اور اگر درست نہیں ہے تو اسکی وجہ قرآن وحدیث کی روشنی میں لکھ کر ممنون فرمائیں
asked Dec 14, 2020 in اسلامی عقائد by M. S. Shah

1 Answer

Ref. No. 1233/42-547

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح اجتماعی دعا کرنا قرون مشہود لہا بالخیر میں ثابت نہیں ہے، اس لئے اس کو رسم بنانا اور جو عورتیں اس میں شریک نہ ہوں ان پر نکیر کرنا اور ان کو ملامت کرنا یہ سب امور غلط ہیں۔ تاہم اگر اتفاقی طور پر اجتماعی دعا کی شکل ہوجائے تو اس میں کوئی گناہ  نہیں ہے۔ کسی امر مندوب پر اصرار  اس امر کو بدعت بنادیتا ہے۔ والاصرار علی المندوب یبلغہ الی حد الکراہۃ  (السعایۃ 2/65 باب صفۃ الصلوۃ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 20, 2020 by Darul Ifta
...