128 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
  اکثر ہند و پاک کے اردو داں طبقہ کو دیکھا گیا کے وہ اجکل کے وسائل  میں انگریزی حروف سے اردو لکھتے ہیں، یہاں تک کے بہت سارے مدارس سے فارغ احباب بھی اردو  کو لکھت میں استعمال نہیں کرتے، بلکہ انگریزی حروف سے لکھتے ہیں، جبکہ اردو پر الله کا یہ فضل رہا کے عربی کے بعد اسلام کا سب سے بڑا دینی مواد اردو میں ہی ہے. الله پاک ہمارے علماء و اکابرین  اور ہمارے بزرگوں کو جزاء خیر عطاء فرمائے انکی ان محنتوں پر.. کیا اسطرح اردو کے استعمال سے اعراض دینی جرم اور گناہ نہیں ہوگا،کیونکہ اردو کے عدم استعمال سے اردو مٹتی جارہی ہے..
asked Jan 6, 2021 in آداب و اخلاق by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1253/42-586

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یقینا اردو میں بہت کچھ موجود ہے اور اس کی حفاظت کی کوشش کرنا ایک ملی ضرورت کی تکمیل ہے، تاہم جو لوگ دوسری زبان اپنی سہولت سے استعمال کرتے ہیں، ان پر کوئی ملامت ہے نہ کوئی گناہ ہے، نہ وہ کسی جرم کے مستحق ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 11, 2021 by Darul Ifta
...