115 views
کیا موبائل فون سے قرآن شریف کی ایپ ڈیلیٹ کرنے والا شخص گنہگار ہوگا ؟؟؟
asked Jan 29, 2021 in قرآن کریم اور تفسیر by محمد کھروڑیہ

1 Answer

Ref. No. 1288/42-628

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی معقول وجہ سے یا انجانے میں ایسا ہوجانے میں کوئی گناہ  کی بات نہیں۔ البتہ اگر کوئی توہین کی غرض سے ، یا کسی اور فاسد نیت سے ڈیلیٹ کرے گا تو ااس کی نیت کے مطابق گناہ ہوگا۔ بعض مرتبہ حفاظت کے لئے یا بے حرمتی سے حفاظت کے لئےڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ کار ثواب سمجھا جائے گا۔   عن عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى (بخاری)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 2, 2021 by Darul Ifta
...