134 views
عنوان:
بلا مصیبت سے حفاظت کے واسطے کسی کے گھر میں بالجہر اجتماعی ذکر کرنا؟

سوال:
اگر کوئی شخص بلاو مصیبت سے حفاظت کے لیے یا نئی دوکان یا مکان کے افتتاح کے لیئے چند آدمی کو ذکر کرنے کے لیے دعوت کرتاہے ،اور وہ لوگ بالجہر اجتماعی ذکر کریں،یعنی ایک شخص لاالہ الااللہ کہکرشروع کرتاہے اور اس کے بعدباقی لوگ لاالہ الااللہ کا ذکر شروع کرتے ہیں،اور پانچ سات منٹ تک سب لوگ ایک ساتھ ذکرکرتے ہیں،پھر دوبارہ پہلے والا شخص کسی دوسرا ذکر مثلاً اللہ یا الااللہ شروع کرتاہے ،اور باقی لوگ پانچ سات منٹ یہ والا ذکر کرتے ہیں،اسی طرح چار پانچ ذکر کرتے ہیں اور آخر میں دعاء ہوتی ہے ، اور کھانے پینے کا انتظام بھی ہوتا ہے ،تو کیا اس طرح کا ذکر شریعت کی رو سے جائز ہے ؟ جبکہ اجتماعی بالجہر ذکر کو علماء نے قلب کی صفائی کے لیے اور قرب الٰہی کے لیے جواز کا حکم دیا ہے ؟اور یہاں بلاو مصیبت کے واسطے کیا جارہاہے ؟
asked Feb 27, 2021 in بدعات و منکرات by Faruk Ahmed

1 Answer

Ref. No. 1342/42-732

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ذکر کا مذکورہ طریقہ اکابرو اسلاف سے ثابت نہیں ہے، ذکرجہری متبع سنت و شیخ کی رہبری ورہنمائی میں درست ہے، کہ اس کا مقصد خدا کا قرب حاصل کرنا  ہے۔ بلا ومصیبت کے وقت یا دوکان ومکان کے افتتاح کے وقت ذکر کا مذکورہ طریقہ بدعت ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 8, 2021 by Darul Ifta
...