135 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کمروں میں اکثر آیتیں لکھی ہوئی پینٹنگ وغیرہ لٹکی ہوتی ہیں یا قران کریم جزدان میں رکھا ہوتا ہے تو کیا ایسے کمرے میں میاں بیوی صحبت کر سکتے ہیں؟
asked Mar 17, 2021 in آداب و اخلاق by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1377/42-787

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر  اس پر ایسے وقت کپڑا  ڈال دیں تو زیادہ بہتر بات ہے۔   اور اگر میاں بیوی چادر یا لحاف میں ہوں تو پھر کپڑا ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگر قرآن جزدان میں ہو تو اس پر کپڑا ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اس لئے کہ نظر سے غائب کے حکم میں ہے۔

وفي الحلبي: الخاتم المكتوب فيه شيء من ذلك إذا جعل فصه إلى باطن كفه، قيل: لا يكره، والتحرز أولى". ( حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح 54) "وليس بمستحسن كتابة القرآن على المحاريب والجدران؛ لما يخاف من سقوط الكتابة وأن توطأ (البرالرائق 2/40) "ولوكتب القرآن على الحيطان والجدران بعضهم قالوا:يرجى أن يجوز،وبعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس،كذا في فتاوى قاضي خان."(الھندیۃ، الباب الخامس فی آداب المسجد والقبلۃ 5/323)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 22, 2021 by Darul Ifta
...