70 views
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام علمائے دین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت اپنے لڑکی کے شوہر سے کہا کہ تم نے میری لڑکی کو ہسپٹل کیوں نہیں لے گیا ؟ اگر اس کو ہسپتال میں لے جاتے تاکہ وہاں اس کا علاج اچھے طریقہ سے ہو جاتا! (واضح رہے کہ یہ واقعہ بچے پیدائش کے بعد ہوئی) لڑکا کے والد نے کہا میں نے اس پر سورہ یاسین ؛ اور کچھ  سروہ پر کر دم کر دیا ! اور میں امید اور ہوں کہ اس کی وجہ سے اللہ تعالی اس آسانی کریں گے ! اس وقت ‏‏‏لڑکی کی ماں نے کہا ! ( الاعوذ باللہ ! ) تو نے قرآن کی آیات نہیں پڑھی بلکہ تو نے ماں کی --- (ماں کی فحش گالی)۔۔۔ پرھی

اب کیا حکم ہوگا ؟ تسلی بخش جواب مطلوب ہیں! برائے مہربانی شریعت کے مد نظر رکھتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟
جزاک اللہ خیرا جزا!
asked Mar 27, 2021 in اسلامی عقائد by Mohammad Habibullah

1 Answer

Ref. No. 1404/43-1312

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ماں کا یہ جملہ کفریہ ہے، تجدید ایمان  اورتجدید نکاح لازم ہے۔ عورت توبہ کرے اور آئندہ اس طرح کے کلمات  ہرگز نہ نکالے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 4, 2021 by Darul Ifta
...