118 views
اک مولانا صاحب نے بتایا کہ شادی کے موقع پر جو رسمی ہلدی لگائی جاتی ہے اس کو ثابت من السنۃ قرار دیتے ہوئے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی روایت سے استدلال کیا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کپڑے پر لگی ہوئی زردی کو دیکھ کر ماجرہ پوچھا تو انہوں نے اپنے نکاح کی خبر دی پھر
 ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أولِمْ ولَو بِشَاةٍ۔
معروض کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ کیا یہ استدلال  صحیح ہے اور رسمِ ہلدی درست ہے ؟
asked Apr 3, 2021 in بدعات و منکرات by محمد مصعب خان

1 Answer

Ref. No. 1459/42-884

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جلد کی تازگی اور نکھار  کے لئے ہلدی لگانا اور چیز ہے اور اس کو رسم بنالینا اور چیز ہے۔ چنانچہ ہلدی لگانا ممنوع  نہیں ہے البتہ  ہلدی کے موقع پر جو ناجائز امور ہوتے ہیں ان کی مذمت بیان کی جاتی ہے۔ ایک مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ خوشی کے موقع پر احکام شرع کو بھول کرغیرشرعی  رسم و رواج میں مشغول ہوجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 22, 2021 by Darul Ifta
...