141 views
ایسے مرد اور عورتیں جن کے بال سیاہ ہیں سفید نہیں ہوئے کیا وہ اپنے بالوں کو کسی اور رنگ سے رنگ سکتے ہیں؟اس کے لئے عموما دو طریقے اختیار کیے جاتے ہیں:
 1) کالے بالوں کو بلیچ لگا کر ان کا قدرتی کالا رنگ ختم کر دیا جاتا ہے تو وہ بال سفید ہو جاتے ہیں، پھر ان کو جس رنگ میں چاہیں رنگ دیں۔ اس طرح سے رنگے ہوئے بال تقریبا سال سوا سال تک نئے رنگ سے رنگے رہتے ہیں۔نئے بال جڑ کی جانب سے بڑھتے ہیں تو آہستہ آہستہ سوا سال کے بعد رنگا ہوا حصہ ختم ہو جاتا ہے۔
2) کالے بالوں کو بغیر سفید کیے ڈائریکٹ دوسرے رنگ میں رنگا جاتا ہے۔اس طریقہ سے رنگ ایک سے ڈیڑھ ماہ تک برقرار رہتا ہےپھر بال دوبارہ کالے ہو جاتے ہیں۔
 کیا مذکورہ دونوں طریقے شریعت کی نگاہ میں درست ہیں یا نہیں؟ نیز فتوی سیاہ بالوں پر رنگ کرنے کے بارے میں مطلوب ہے۔
asked Jun 5, 2021 in زیب و زینت و حجاب by محمد حماد سعید

1 Answer

Ref. No. 1447/42-915

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سیاہ بالوں کو کسی دوسرے رنگ میں رنگنافی نفسہ جائز ہے، مگر چونکہ آج کل بطور فیشن غیروں کی تقلید  میں ایسا کیا جارہا ہے اس لئے مناسب نہیں ہے۔

 الاختضاب بالورس والزعفران يشارك الاختضاب بالحناء والكتم في أصل الاستحباب. وقد اختضب بهما جماعة من الصحابة. روى أبو مالك الأشجعي، عن أبيه، قال: كان خضابنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الورس والزعفران (4) ، وقال الحكم بن عمرو الغفاري: دخلت أنا وأخي رافع على أمير المؤمنين عمر، وأنا مخضوب بالحناء، وأخي مخضوب بالصفرة، فقال عمر: هذا خضاب الإسلام. وقال لأخي رافع: هذا خضاب الإيمان  (الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ، الاختضاب بالکتم والحناء 2/279)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 29, 2021 by Darul Ifta
...