73 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ گر کوئی شخص بلاو مصیبت سے حفاظت کے لیے یا نئی دوکان یا مکان کے افتتاح کے لیئے چند آدمی کو ذکر کرنے کے لیے دعوت کرتاہے ،اور وہ لوگ بالجہر اجتماعی ذکر کریں،یعنی ایک شخص لاالہ الااللہ کہکرشروع کرتاہے اور اس کے بعدباقی لوگ لاالہ الااللہ کا ذکر شروع کرتے ہیں،اور پانچ سات منٹ تک سب لوگ ایک ساتھ ذکرکرتے ہیں،پھر دوبارہ پہلے والا شخص کسی دوسرا ذکر مثلاً اللہ یا الااللہ شروع کرتاہے ،اور باقی لوگ پانچ سات منٹ یہ والا ذکر کرتے ہیں،اسی طرح چار پانچ ذکر کرتے ہیں اور آخر میں دعاء ہوتی ہے ، اور کھانے پینے کا انتظام بھی ہوتا ہے ،تو کیا اس طرح کا ذکر شریعت کی رو سے جائز ہے ؟ جبکہ اجتماعی بالجہر ذکر کو علمائنے قلب کی صفائی کے لیے اور قرب الٰہی کے لیے جواز کا حکم دیا ہے ؟اور یہاں بلاو مصیبت کے واسطے کیا جارہاہے
asked Jul 15, 2021 in بدعات و منکرات by Faruk Ahmed

1 Answer

Ref. No. 1524/43-1014

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ذکر اللہ میں اصل یہ ہے کہ سری ہو اور انفرادی ہو، مذکورہ بالا ذکر بھی انفرادی طور پر ہونا چاہئے، اجتماعی ذکر سے بچنا چاہئے۔  البتہ پیرطریقت اپنے مریدین کی اصلاح کے لئے اس طرح کی مجلس ذکر کے لئے منعقد کرسکتاہے۔اس طرح کا ذکرکارِ ثواب سمجھ کر کرنے کے بجائے  اصلاحِ نفس کی غرض سے روح کے علاج کے لئے ہی ہوناچاہئے۔ دوکان و مکان کی خیروبرکت کے لئے یہ عمل درست  نہیں اور نام نمود اور ریاکا شائبہ ہے اور دیگر لوگوں کو اس طریقہ کار سے پریشانی لاحق ہونے اورمتنفر ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس لئے اس رواج کو ختم کرنا چاہئے۔دوکان و مکان میں خیروبرکت کے حصول کے لئے  قرآن کریم کی تلاوت کافی ہے۔ اہل خانہ تلاوت کا اہتمام کریں تو زیادہ مفید ثابت ہو اورزیادہ  برکتیں نازل ہوں۔ مزید تسلی کے لئے اس موضوع سے متعلق کتاب ’’حکم الذکر بالجہر‘‘ مؤلفہ مولانا سرفراز احمد خان صفدر مدظلہ"  وغیرہ کا مطالعہ شایدمفید ثابت ہوگا۔

  اجمع العلماء سلفا وخلفا علی استحباب ذکر الجماعۃ فی المساجد وغیرھا الا ان یشوش جھرھم علی نائم او مصل او قاری"  الخ (شامی 1/66) ان رفع الصوت بالذکر حين ينصرف الناس من المکتوبة کان علی عهد نبی صلی الله عليه وآله وسلم وقال ابن عباس کنت أعلم إذا بذلک إذا سمعته. (مسلم شریف 1/410 الرقم: 583)

ان الجهر أفضل لأنه اکثر عملاً ولتعدی فائدته، الی السامعين ويوقط قلب الذاکر فيجمع همه الی الفکر و يصرف سمعه و بطرد النوم ويزيد انشاط. (شامی 1/660)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 15, 2021 by Darul Ifta
...