239 views
Ref. No. 1179

یہ بتائیں کہ کسی شوہر نے مہر میں ایک زمین دی اور اس پہ چھوٹی سی عمارت کھڑی کردی، وہ زمین بھی بیوی کے نام سے خریدی ۔ بعد میں بیوی اپنے سارے بچوں میں سے کسی ایک یا دو بچوں کو وہ مہر کی چیز دینا چاہے تو کیا یہ صحیح ہوگا؟ کیا عورت کو حق ہے کہ وہ مہر کا کچھ بھی کرے؟ چاہے اپنے بچوں کو دے یا کسی اور کو دیدے؟ یا اللہ پاک نے اس کے لےچ  بھی کچھ قانون بنایا ہے؟  سمیع غوری
asked Jul 9, 2015 in Marriage (Nikah) by sami gouri

1 Answer

Ref. No. 1246 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:مہر عورت کا حق ہے، مہر میں جو بھی چیز دی جائے گی وہ خالص عورت کی ملکیت ہوگی ، وہ چاہے اپنے پاس رکھے یا بیچ دے یا کسی کو ہبہ کردے اس کو پورا اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 25, 2015 by Darul Ifta
...