70 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
معزز مفتی صاحب مبارک۔
سوال: اگر کوئی شخص کے رکوع میں وضو ٹوٹ جائے اور وضو کرنے جاتا ہے وضو کے بعد تو کیا وہ باقی نماز رکوع سے بناء کرئے گاں یا رکوع کے بعد ارکان یعنے تحمید سے بناء ادا کرے گا؟ والسلام علیکم؟؟؟؟
asked Sep 25, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1630/43-1189

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جس رکن میں وضو ٹوٹا ہے اس کو لوٹاکر نماز کی بناء کرے۔ اس لئے وضو کے بعد واپس آکر رکوع کرے اور پھر رکوع سے تحمید کے ساتھ اٹھے۔ اگر اس نے رکوع نہیں کیا  تو نماز فاسد ہوجائے گی۔

(ولو احدث فی رکوعہ او سجودہ توضا و بنی و اعادھما (بین السطور: ای الرکوع والسجود الذین احدث فیھما وجوبا لان الانتقال من رکن الی رکن بالطھارۃ شرط ولم یوجد، ولو لم یعدھما تفسد صلوتہ  (کنز الدقائق، باب الحدث فی الصلوۃ 1/31 ط مکتبہ تھانوی دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 29, 2021 by Darul Ifta
...