109 views
السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ہمارے یہاں نکاح کے اگلے دن مغرب کی نماز کے بعد سے عورتیں گھر میں جمع ہوتی ہے اور مہندی لگاتی ہے اور سربت وغیرہ کچھ میٹھا پیکے چلی جاتی ہے
اور مرد گھر کے باہر بیٹھتے ہے اور سربت وغیرہ کچھ میٹھا پیکے چلے جاتے ہیں
تو کیا یہ مہندی سربات کا پروگرام رکھنا کیسا ہے؟
asked May 16, 2022 in بدعات و منکرات by Amin
reshown Jun 2, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1841/43-1672

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شادی بیاہ کی رسموں میں سے ہی اس کو شمار کیاجائے گا، اس لئے اجتناب کیاجائے۔  اس کو پروگرام کہنا ہی اس کے بدعت پونے کی جانب اشارہ ہے۔ اس لئے مہندی وغیرہ کو رسم نہ بنایاجائے۔  اور شادی کو حضور ﷺ کی ہدایات پر عمل  کرتے ہوئے آسان بنایاجائے، رسومات کی وجہ سے مشکل نہ بنایاجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 2, 2022 by Darul Ifta
...