104 views
میرا سوال یہ ہے کہ ایک ایپلیکیشن جسکا نام۔ ٹرٹل منٹ پرو turlte mint Pro ہےاس موبائل ایپ سےکار ،بائک،لائف اور ہیلتھ انشورینس کیا جا سکتا ہے اس ایپ میں ایک ہفتے میں تین دن تک سوال جواب کا مقابلہ ھوتا ہے جسمیں چھ سوال ھوتے ہیں اور جو اُن سوالوں کا صحیح جواب دیتا ہے اُسے بطور انعام کچھ پیسے ۵۰ روپے سے ۲۰۰ روپے تک دیے جاتے ہیں جو ایک مہینہ بعد اکاؤنٹ میں آ جاتے ہیں تو کیا ے پیسے جائز ہے اور اگر جائز نہیں ہے تو اب تک اس ایپ سے جو پیسے ملے ہیں انکا مجھے کیا کرنا چاہئے میں اسے 3مہنیوں سے چلا رہا ہوں اور مینے اس ایپ کے بارے میں کئی لوگوں کو بتایا بھی ہے وہ بھی اسی طرح پیسے کما رہے ہیں اگر یہ جائز نہیں تو کیا مجھے اور لوگو کو جو مینے بتایا ہے اسکا گناہ ملیگا ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے میں بہت کنفیوز ہوں براۓ مہربانی مجھے صحیح رہنمائی فرما دیں
asked Jun 2, 2022 in ربوٰ وسود/انشورنس by Thearshadansari

1 Answer

Ref. No. 1862/43-1732

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس طرح کے ایپ پر کمپنیوں کی جانب سے ملنے والی رعایت اور کیش بیک یا انعام گراہکوں کو اپنے سے قریب کرنے کے لئے ہوتے ہیں،  اس لئے یہ رقم جائز اور حلال ہے ۔مذکورہ تفصیل کے مطابق  اس میں آپ نے کوئی جوا اور قمار والی  شکل اختیار نہیں کی۔البتہ ان سب چیزوں میں انہماک مناسب نہیں ہے۔

هي) لغةً: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعاً: (تمليك العين مجاناً) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه، وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 687)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...