111 views
ایک شخص سعودی میں عید کے دن فطرہ نکال کر شام کو انڈیا آگیا تو اگلے دن یعنی عید کے دن دوبارہ صدقہ فطر نکالنا ہوگا یا نہیں۔؟
سعودی میں رہتے ہوئے انڈیا میں اگر فطرہ نکالدے تو کیا فطرہ ادا ہوگیا یا نہیں؟
رشید
asked Jun 22, 2022 in اسلامی عقائد by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1885/43-1764

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جب اس نے صدقہ فطر سعودی میں نکال دیا تو اس کا صدقہ فطر ادا ہوگیا، انڈیا آنے کے بعد دوبارہ صدقہ فطر نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر انڈیا میں اس کے گھر والوں نے اس کے کہنے پر اس کی طرف سے  فطرہ نکال دیا، تو اس طرح بھی ادائیگی درست ہوجائے گی اور دوبارہ نکالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔   تاہم سعودیہ میں رہائش کی وجہ سے آپ پر سعودیہ عرب کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا۔

قال فی الدر المنتقی فتجب علی مسافر ۔ ۔ ۔ ویعتبر مکانہ الخ وعلیہ الفتوی 1/226

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 28, 2022 by Darul Ifta
...