113 views
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلۂ ذیل ک
 بارے میں، کیا مسلمان عورت مطلق منگل سوتر پہن سکتی ہے؟ جبکہ اس کی یہ نیت بالکل نہ ہو کہ یہ ہندوانہ رسم ہے، مدلل و مفصل جواب مرحمت فرماکر عند اللہ مأجور ہوں!
بینوا وتوجروا.
معاذ غازی مہاراشٹر
asked Jun 23, 2022 in زیب و زینت و حجاب by maazghazi123

1 Answer

Ref. No. 1889/43-1762

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔     اگر کوئی مسلمان عورت منگل سوتر کو بطور زیور کے پہنے ، اور اس سے مشرکانہ  رسم سے مشابہت کا ارادہ نہ ہو، تو اس کی گنجائش  توہے، تاہم جو چیز مشرکانہ   رسم و رواج میں سےہو اور غیرمسلم عورتوں سے مشابہت ہوتی ہو تو ایسی چیز کا ایک مسلمان عورت کے لئے استعمال یقینا مکروہ ہوگا۔  حدیث میں ہے من تشبه بقوم فھو منھم

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 28, 2022 by Darul Ifta
...