76 views
آنلائن پہ طرح طرح کی بہت ساری کام ملتی ہے اُن میں ایک اس طرح ہے۔ (۱) یہاں کچھ دیر کام کرنے سے پیسہ ملتی ہے، اور اگر کسی کو یہاں دعوت دیا جائے اور پھر وہ ہر روز وہاں کام کرتے رہے تو اس کی کچھ پیسہ دعوت دینے والا کو ملتی ہے اگرچہ کام کرنے والو کی اجرت میں کوئی کمی نھی ہوگی۔(۲) کچھ کام ایسے بھی ہے جہاں پیسہ جمع کرنا پڑتا ہے اس کے بعد کام کرنے سے جمع کئے ہوئے پیسہ بڑھ جاتا ہے اور یہاں بھی دوسروں کو بلانے پر اجرت ملتی ہے۔ (۳) یہاں پیسہ جمع رکھنے سے دین کے دین پیسہ بڑھتے ہی  جاتے ہے کوئی کام کی ضرورت نہں ہوتی۔ ان تین صوروتوں  میں کونسی عصل میں حرام ہیں اور کیوں ؟ تفصیل سے بتائیں ،جزاکمللاہ خیرا ۔
asked Jul 24, 2022 in ربوٰ وسود/انشورنس by Muhammad Talha

1 Answer

Ref. No. 1936/44-1862

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔(1)  جوشخص آن لائن کسی کمپنی میں کوئی کام کرے، اور اس کے عوض کمپنی کوئی رقم دے، تو یہ جائز ہے۔ اسی طرح اگر کمپنی کے ضابطہ کے مطابق کسی کو کمپنی سے جوڑنے پر کوئی انعام ملے تو وہ بھی جائز ہے کہ بندہ نے محنت کرکے ایک آدمی کو جوڑا ہے۔ البتہ دوسرے لوگ جن کے کمپنی کے ساتھ جوڑنے میں اس بندہ کا کوئی دخل نہیں ہے ، ان کے بدلے کوئی معاوضہ لینا شرعا جائز نہیں ہے۔ (2) اگر کمپنی کی شرط ہو کہ آپ کے اکاؤنٹ میں ایک متعین رقم رہنا ضروری ہے  اور پھر کمپنی آپ کے کام کے عوض اس میں اضافہ کرے تو درست ہے، اور اگر پیسے کاؤنٹ میں رکھنے پر پیسے بڑھتے رہیں اور جتنی رقم (کم یا زیادہ) رکھی جائے اسی تناسب سے اضافہ ہو تو یہ سود ہے جو حرام ہے اور اس سے بچنا لازم ہے۔ (3) پیسے رکھنے پر بلاکسی عمل کے پیسے میں اضافہ سود ہے جو حرام ہے۔

حدثنا ‌قتيبة، قال: حدثنا ‌أبو عوانة ، عن ‌سماك بن حرب، عن ‌عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود ، عن ‌ابن مسعود قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل ‌الربا وموكله وشاهديه وكاتبه»." ) سننِ ترمذی باب ما جاء في أكل الربا، ج:2، ص:496، ط: دار الغرب الإسلامي – بيروت(

قوله: كل قرض جرّ نفعًا حرام) أي إذا كان مشروطًا كما علم مما نقله عن البحر وعن الخلاصة. وفي الذخيرة: وإن لم يكن النفع مشروطًا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به، ويأتي تمامه. (شامی، کتاب البیوع،فصل فی القرض، مطلب كل قرض جر نفعا حرام، ج : 5، ص : 166 ،ط: سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

 

answered Aug 8, 2022 by Darul Ifta
...