67 views
السلام علیکم، (سوال) مفتی صاحب سے گزرش ہے کی کیا بیوی اپنے شہر کو طلاق دے سکتی ہے اگر ہے تو کسی سورت میں دے سکتی ہے؟ مفتی صاحب سے التجا ہے کی سورت بھی بتائی
asked Sep 7, 2022 in اسلامی عقائد by Javed.adeeb

1 Answer

Ref. No. 2029/44-1999

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ طلاق دینے کا اختیار صرف مرد کو ہے۔ عورت کو طلاق کا اختیار بالکل نہیں ہے۔ اگر عورت اپنے شوہر کو طلاق دے گی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔ تاہم شریعت نے عورت کے لئے خلع رکھا ہے۔ عورت اپنے شوہرسے  مہر کی معافی یا کچھ پیسوں کے عوض شوہر سے طلاق لے سکتی ہے۔  اگر شوہر کسی صورت طلاق دینے کے لئے تیار نہ ہو تو عورت دارالقضاء سے رجوع کرسکتی ہے؛ قاضی  اپنے اعتبار سے مناسب سمجھے گا تو نکاح کو فسخ  کردے گا۔  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 12, 2022 by Darul Ifta
...