85 views
السلام علیکم حضرت مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ شادی کے موقع پر دلہن کے گھر والے اور رشتہ دار دولہا کو سونے کی انگوٹھی تحفے کے طور پر دیتے ہیں، کیا دینا اور لینا درست ہے کیونکہ مردوں کے لیے سونے کی چیزیں پہننا حرام ہے تو پھر کیا؟ لینا اور دینا درست ہو گا۔
asked Nov 17, 2022 in Marriage (Nikah) by صوفی امام

1 Answer

Ref. No. 2129/44-2173

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شادی کے موقع پر کسی چیز کا لین دین بطور رسم و رواج کے ناجائز  ہے۔ البتہ بلا کسی رسم و رواج کے التزام کے اگر دولہے کی ساس وغیرہ کوئی چیز دیدیں تو اس میں مضائقہ نہیں۔ مرد کے لئے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے لیکن اس کا مالک ہونا حرام نہیں ہے، اس لئے مرد انگوٹھی لے کر اپنے پاس رکھ سکتاہے یا اپنی بیوی کو پہناسکتاہے جبکہ ملکیت شوہر کی ہی ہوگی الا یہ کہ اپنی بیوی کو ہدیہ کردے یا مہر میں دیدے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 27, 2022 by Darul Ifta
...