70 views
(۸۴)سوال:غیر اللہ کو سجدہ تعظیمی کرنا کیسا ہے؟ اور سجدہ تعظیمی کرنے والے کا حکم کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: جعفر احمد، نور باغ، علی گڑھ
asked Nov 22, 2022 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اکراماً سجدہ تعظیمی بھی غیر اللہ کو حرام ہے۔ اختلاف صرف اس میں ہے کہ سجدہ تعظیمی کا مرتکب کافر ہوجاتا ہے یا نہیں؛ لہٰذا سجدہ تعظیمی فسق ہے؛ لیکن موجب کفر نہیں ہے اور بعض کے نزدیک موجب کفر بھی ہے۔(۱)

(۱) عن الحسن قال بلغني: أن رجلا قال: یا رسول اللّٰہ علیہ نسلم علیک کما یسلم بعضنا علی بعض، أفلا نسجد لک؟ قال: لا، ولکن أکرموا نبیکم وأعرفوا الحق لأہلہ فإنہ لا ینبغي أن یسجد لأحد من دون اللّٰہ۔ (جلال الدین سیوطي، الدر المنثور ’’ماکان لبشر أن یؤتیہ اللّٰہ الکتاب‘‘ ’’سورۃ آل عمران: ۷۹‘‘: ج ۱، ص: ۵۸۲)

إن السجدۃ لا تحل لغیر اللّٰہ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح ’’کتاب النکاح: باب عشرۃ النساء وما لکل واحدۃ من الحقوق، الفصل الثاني‘‘: ج ۶، ص: ۳۶۹، رقم: ۳۲۵۵)

من سجد للسطان علی وجہ التحیۃ أو قبل الأرض بین یدیہ لا یکفر، ولکن یأثم لارتکابہ الکبیرۃ ہو المختار قال الفقیہ: وإن سجد للسطان بنیۃ العبادۃ أو لم تحضرہ النیۃ فقد کفر…(جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب الثامن: والعشرون في ملاقاۃ الملوک‘‘: ج ۵، ص: ۴۲۵)

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 22, 2022 by Darul Ifta
...