89 views
قرعہ اندازی کی چیٹی
سوال:عنوان:قرعہ اندازی کی چیٹی سوال:السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ میں ایک لاکھ کی قرعہ کی چیٹی چلاتا ہوں اس کا طریقہ یہ ھیکہ اس میں ۲۰ آدمی میں ہوتے ہیں ,(ان میں سے ایک میں بھی ہوتا ہوں یعنی ہر آدمی کی طرح میں بھی ماہانا ۵۰۰۰روپیہ اداء کرتا رہتاہوں) ,ہر آدمی کو ماہانا ۵۰۰۰ہزار روپیہ دینا ہوگا, اور ہر ماہ قرعہ ہوگا جسکے نام پر قرعہ آئے گااسکو ایک لاکھ دے دیا جائےگا, قرعہ شروع ہونے سے پہلے تمام لوگوں کو یہ بتلاکر کہ مجھے ان پیسوں کی اصول یابی کی مزدوری ۳۰۰۰ ہزار دینا ہو گا , اور پہلی چیٹی مجھے بغیر قرعہ اندازی کے دینا ہوگا, لیتا ہوں ... اس طرح لوگوں کی رضامندی سے میرا اصول یابی کی مزدوری اور بغیر قرعہ اندازی کے پہلی چیٹی لینا کیسا ہے, اور یہ بات واضح کردوں کہ چیٹی اور اصول یابی کی مزدوری کے پیسوں کا معاملہ الگ الگ ہوتاہے.... عبدالمالک دامس قاسمی...
asked Jan 10, 2023 in ربوٰ وسود/انشورنس by عبدالمالک دامس قاسمی

1 Answer

Ref. No. 2193/44-2331

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سب کی رضامندی سے پہلی چیٹی آپ کے لئے لینا جائز ہے، البتہ آپ جب خود اس معاملہ میں شریک ہیں تو آپ کے لئے وصولیابی کے نام پر تین ہزار روپئے لینا جائز نہیں ہے۔ وصولیابی کی مزدوری میں اپنی وصولی کی مزدوری بھی شامل ہے، اور اس طرح کا معاملہ شرعا ناجائز ہے۔

ولو دفع غزلًا لآخر لینسجہ لہ بنصفہ أی بنصف الغزل أو استأجر بغلًا لیحمل طعامہ ببعضہ أو ثورًا لیطحن برّہ ببعض دقیقہ فسدت فی الکلّ؛ لأنّہ استأجرہ بجزءٍ من عملہ، والأصل فی ذلک نہیہ - صلّی اللّہ علیہ وسلّم - عن قفیز الطّحّان إلخ (درمختار مع الشامي: ۹/۷۹، باب الإجارة الفاسدة، ط: زکریا، دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 22, 2023 by Darul Ifta
...