58 views
اسلام علیکم میرے والد نے ایک مکان  مجھے دیا جو میں نے ۲۰۰۴ میں ۳ لاکھ میں بیج دیا میرے والد کا انتقال ہو گیا ھے ترکہ کا مسئلہ ہے کہ میں اب کی قیمت کیا ادا کروں جزاک اللہ
asked Feb 3, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by Qsiser jawed

1 Answer

Ref. No. 2236/44-2373

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے والد نے وہ مکان آپ کو بطور ہبہ دے کر مالک بنادیا تھا تو وہ آپ کی ملک ہے،اب والد کے انتقال کے بعد  اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی، البتہ والد کی ملک میں جو مکان یا زمین یا جائداد ان کی وفات کے وقت تھی وہ ان کی بیوی اور تمام اولاد میں تقسیم ہوگی۔ اس لئے آپ تفصیل کے ساتھ دوبارہ سوال بھیجیں جس میں  ہبہ کی تاریخ، انتقال کی تاریخ اور وارثین میں جو لوگ باحیات ہیں ان کی فہرست شامل ہو تاکہ تسلی بخش جواب دیاجاسکے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...