73 views
(۹)سوال:زید نے کسی موقع پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ابن اللہ کہا اب علانیہ انکار کرتا ہے تو زید کے لئے کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سعود الحق، مظفرنگر
asked Mar 13, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صورت مسئولہ میں زید نے اگر اعتقاداً حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ابن اللہ کہا تھا تو وہ مرتد ہوگیا اور اس کی بیو ی نکاح سے خارج ہوگئی تھی(۱) لیکن چونکہ اب وہ اپنے قول کا منکر ہے۔ اور یہ انکار توبہ اور اپنے قول سے رجوع ہے۔ اس لئے اس سے کچھ تعرض نہ کیا جائے اور حسب ضرورت اس کو سمجھایا جائے اگر اس کے ذہن میں کوئی خلجان ہو تو تسلی بخش جواب دیا جائے البتہ تجدید نکاح ضروری ہے۔

۱) شہدوا علی مسلم بالردۃ وہو منکر لا یتعرض لہ، لا لتکذیب الشہود العدول بل لأن إنکارہ توبۃ ورجوع یعني فیمتنع القتل فقط، وتثبت بقیۃ أحکام المرتد۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: جملۃ من لا یقتل إذا ارتد‘‘: ج ۶، ص: ۳۹۰)
وفي البحر: والحاصل أن من تکلم بکلمۃ الکفر ہازلا أو لا عبا کفر عند الکل ولا اعتبار باعتقادہ … ومن تکلم بہا عالما عامداً کفر عند الکل۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا‘‘: ج ۶، ص: ۳۵۸)


 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد اول ص 195

answered Mar 13, 2023 by Darul Ifta
...