161 views
سوال:کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والدین کو قبروں سے زندہ کرکے ان کو کلمہ پڑھایا اور پھر قبروں میں واپس کردیا کیا یہ واقعہ صحیح ہے یا آپ کے والدین کے ایمان میں اختلاف ہے؟
asked Mar 13, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے ایمان و عدم ایمان کے بارے میں رجحانات مختلف ہیں نیز کوئی صحیح روایت اس مسئلہ میں نہیں ملتی؛ اس لئے مختار مسلک توقف کا ہے کہ یہ مسئلہ ایمانیات و اعمال سے متعلق نہیں ہے، آخرت میں اس کے بارے میں کسی سے کوئی سوال نہ ہوگا؛ اس لئے اس کی تحقیق نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی جائے۔(۱)

(۱) فقد صرح النووي والفخر الرازي بأن من مات قبل البعثۃ مشرکاً فہو في النار، وعلیہ حمل بعض المالکیۃ ما صح من الأحادیث في تعذیب أہل الفترۃ بخلاف من لم یشرک منہم ولم یوجد بل بقي عمرہ في غفلۃ من ہذا کلہ ففیہم الخلاف، وبخلاف من اہتدی منہم بعقلہ کقس بن ساعدۃ وزید بن عمرو بن نفیل فلا خلاف في نجاتہم۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب النکاح: باب نکاح الکافر، مطلب: في الکلام علی أبوي النبي وأہل الفترۃ‘‘: ج۳، ص: ۱۸۵)

  فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد اول ص 197

answered Mar 13, 2023 by Darul Ifta
...