91 views
سوال:کیا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ قول ہے کہ ’’سات زمینوں کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہیں اور کیا اس اثر کو کہیں حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل فرمایا ہے؟ جب کہ {وما أرسلنٰک إلا رحمۃ للعالمین} سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں عموم معلوم ہوتا ہے؟
asked Mar 13, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:در منثور و بیہقی وغیرہ میں حضرت ابن عباسؓ کے اس اثر کو مکمل بیان کیا گیا ہے اور حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’تحذیر الناس‘‘ میں اس پر تفصیل کے ساتھ کلام فرمایا ہے جس کے مطالعہ کے بعد ان شاء اللہ تعالیٰ کوئی اعتراض باقی نہ رہے گا۔ (۱)

(۱) أخبرنا أحمدبن یعقوب الثقفي، ثنا عبید بن غنام النخعي، أنبأ علي بن حکیم، ثنا شریک، عن عطاء بن السائب، عن أبي الضحی،عن إبن عباس رضي اللّٰہ عنہما، أنہ قال: {اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الْاَرْضِ مِثْلَھُنَّط} قال سبع أرضین في کل أرض نبي کنبیکم و آدم کآدم، ونوح کنوح، وإبراہیم کإبراہیم، وعیسیٰ کعیسیٰ۔ (المستدرک علی الصحیحین للحاکم، ’’کتاب التفسیر: تفسیر سورۃ الطلاق‘‘: ج۲، ص: ۵۳۵، رقم: ۳۸۲۲؛ ہکذا في الأسماء والصفات للبیہقي، ’’باب بدأ الخلق‘‘: ج ۲، ص: ۱۶۸)

  فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد اول ص 198

answered Mar 13, 2023 by Darul Ifta
...