46 views
السلام عليكم ورحمة الله. اگر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہو تو باپ غصہ کی حالت میں اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو اس لڑکے کو گھر میں داخل ہونے دے یا کھانا کھلائے تو تجھ پر تین طلاق ہے ۔تو اسی دن لڑکا گھر میں داخل مت ہوا،اگلے دن باپ خود تلاش کر کے اس کو گھر میں لایا اور اپنی بہو سے کھانا کھلایا۔تب سے اس نے باقاعدہ گھر میں آرہا ہے اور کھاتا ہے لیکن اس کی والدہ نے ابھی تک کھانا نہیں دیا۔، تو کیا بیوی پر طلاق واقع ہوگا؟
asked May 7, 2023 in طلاق و تفریق by MD Ibrahim

1 Answer

Ref. No. 2312/44-3471

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مذکورہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی، اس لئے کہ شرط نہیں پائی گئی، کیونکہ لڑکے کو ماں نے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا، بلکہ باپ نے داخل کیا ہے اور نہ ہی ماں نے کھانا دیا ہے، لیکن اگر شرط پائی گئی تو تینوں طلاقیں شرعا فقہ حنفی کے مطابق واقع ہوجائیں گی۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 15, 2023 by Darul Ifta
...