50 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ آجکل حرم شریف میں جب جمعہ کی یا کوئی بھی نماز ہوتی ہے تو حرم شریف کے پر ہوجانے کے بعد سڑکوں پر صفیں لگتی ہیں مائک دو تین کلو میٹر دور تک لگے ہوئے ہوتے ہیں اب ہوتا یہ ہے کہ صفوں کا اتصال نہیں رہتا بلکہ بیچ میں سڑک بھی آتی ہے بیچ میں بڑی اونچی اونچی بلڈنگیں  بھی آتی ہیں بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے لوگ سڑک کے دونوں طرف نماز پڑھتے ہیں اور درمیان میں ٹریفک چلتا رہتا ہے تو کیا ایسی صورت میں حرم سے باہر نماز پڑھنا اقتدا سے مانع بنے گا یا نہیں اور اس کا کیا حل نکلےجس پر عمل ہوسکے
asked May 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2330/44-3492

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حرم شریف سے باہر سڑکوں، راستوں، دوکانوں اور ہوٹلوں میں اقتداء کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ صفیں متصل ہوں، اگر صفیں متصل نہ ہوں بلکہ درمیان میں کوئی عام راستہ ہو یا دو صفوں کے بقدر خلاء ہو تو انقطاع کی وجہ سے اقتداء درست نہ ہوگی، ہاں اگر صرف دیوار حائل ہواور وہاں امام کے انتقالات کا علم ہو رہاہو تو اقتداء درست ہے۔

ویجوز اقتداء جار المسجد بامام المسجد وھو فی بیتہ اذا لم یکن بینہ و بین المسجد طریق عام (الھندیۃ 1/88)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 24, 2023 by Darul Ifta
...