53 views
نذر پوری ہونے پر یا میت کی طرف سے کھانا کھلانا:
(۲۹)سوال:بعض جگہ دستور ہے کہ جب کھانا کھانے والا کھانے کے لیے سامنے آتا ہے تو کھانا کھلانے والا یہ کہتا ہے کہ میں فلاں میت کی طرف سے کھانا کھلا رہا ہوں یا یہ کہتا ہے کہ میرا فلاں کام ہو گیا اس لئے کھانا کھلا رہا ہوں اس لئے کچھ فاتحہ وغیرہ ضروری سمجھ کر ایسا کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شاہ عالم، کٹیہاری
asked May 23, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ جملہ امور بدعت میں داخل ہیں اور نذر کا کھانا صرف غرباء کو کھلانا چاہئے اس پر مروجہ فاتحہ وغیرہ بدعت ہے۔ (۱)

(۱) یکرہ اتخاذ الدعوۃ لقرأۃ القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراء ۃ سورۃ الأنعام والإخلاص۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في کراہۃ الضیافۃ من أہل المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۸)
کذا في مأۃ مسائل: ص: ۱۰۸۔؛ کذا في فتاوی رشیدیہ: ص: ۹۳۔


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص332

answered May 24, 2023 by Darul Ifta
...