29 views
بانجھ عورت کا دیوی کو مرغ بھینٹ کرنا:
(۳۳)سوال:ایک عامل بانجھ عورت سے بچہ ہونے کے لئے دیویوں کی بھینٹ میں مرغ چڑھواتا ہے یہ کیسا ہے اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ماسٹر نسیم اختر ، دہلی
asked May 24, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ صورت حرام و گناہ کبیرہ ہے اس کو چھوڑنے کے بعد توبہ و استغفار لازم ہے۔ (۲)

(۲) {مَا جَعَلَ اللّٰہُ مِنْ م بَحِیْرَۃٍ وَّ لَا سَآئِبَۃٍ وَّ لَا وَصِیْلَۃٍ وَّلَا حَامٍلا وَّ لٰکِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَط وَأَکْثَرُھُمْ لَا  یَعْقِلُوْنَ} (سورۃ المائدہ: ۱۰۳)
عن عائشۃ قالت: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (مشکوٰۃ المصابیح،  ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۷
)
 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص335

answered May 25, 2023 by Darul Ifta
...