66 views
۷۸۶؍ عدد کی ایجاد کب سے ہوئی:
(۱۱۷)سوال: ۷۸۶؍ کی ایجاد کب سے ہوئی، اس کا لکھنا کیسا ہے اور بدعت کسے کہتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: سعید الحق قاسمی ، بینی گنج
asked Sep 19, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:بدعت کہتے ہیں کہ کوئی ایسا کام کرنا جس کی شریعت میں کوئی اصل ثابت نہ ہو اور اس کو اپنے لئے شریعت سمجھ کر لازم اور ضروری قرار دے لینا۔(۱)
ابجد کے قاعدہ سے حروف کے جو عدد ہوتے ہیں ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ کا عدد نکالا گیا تو ۷۸۶؍ نکلا، ۷۸۶؍ کا عدد تحریر کے شروع میں بطور لزوم یا یہ سمجھ کر نہیں لکھا جاتا کہ اس میں خیر وبرکت ہے، بلکہ مقصد بے ادبی سے تحفظ ہوتا ہے(۲)ا ور چونکہ یہ سمجھ کر مذکورہ اعداد لکھے جاتے ہیں کہ یہ ’’بسم اللّٰہ‘‘ کی جانب مشیر اعداد ہیں، تو مدار ثواب ہے چونکہ نیت بھی ہے؛ اس لئے اس سے بھی محرومی نہیں ہوئی۔(۳)

(۱) البدعۃ: کل ما خالف أصول الشریعۃ ولم یوافق السنۃ۔ (شرح أبي داؤد للعیني، ’’باب في التثویب‘‘: ج ۳، ص: ۷)
إحداث ما لم یکن لہ أصل في عہد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (العیني، عمدۃ القاري، ’’باب إمامۃ المفتون والمبتدع‘‘: ج ۵، ص: ۲۳۰، رقم: ۶۹۴) 

(۲) {لَّا یَمَسُّہٗٓ إِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَہط ۷۹} (سورۃ الواقعۃ: ۷۹)
(۳) عن عمر بن الخطاب رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنما الأعمال بالنیات؛ وأخرجہ البخاري في صحیحہ، باب کیف کان بدء الوحي، ج۱، ص:۳، رقم:۱


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص162

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...