243 views
ووٹ ڈالنے کی نشانی والی سیاہی پر وضو کا حکم:
(۵۱)سوال:ملک ہندوستان کے جمہوری قوانین کے تحت ووٹ کی شرعی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے شہر سے دور مختلف علاقوں میں کام کر رہے تبلیغی احباب اور ائمہ ومدرسین کا الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے کے لیے جانا لازم وضروری ہے۔ نیز جو سیاہی انتخابات کے دوران انگلی پر لگائی جاتی ہے، کیا اس کے رہتے ہوئے وضو جائز ہے؟
المستفتی:مولانا عباس صاحب، بلند شہری
asked Nov 26, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ووٹ ایک طرح کی شہادت ہے، جہاں تک ممکن ہو ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے(۲) ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی پر جو سیاہی لگائی جاتی ہے، وہ جلدی ختم نہیں ہوتی؛ اس لیے اس کے رہتے ہوئے وضو درست ہوگا۔(۳)

(۲)قال النووي۔۔۔ رحمہ اللہ تعالیٰ: أجمعوا علی أن من وعد انساناً شیئا  لیس بمنھی عنہ فینبغي أن  یفي بوعدہ۔ (ملا علی قاری، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الآداب، باب المزاح،‘‘ج۹، ص:۱۱۴)

فتاوی ٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص138

 

answered Nov 27, 2023 by Darul Ifta
...